: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
تھانے، 18 مئی (یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار کے خلاف سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ ڈالنے کے الزام میں کیتکی چتالے کو بدھ کے روز 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا
گیا۔
این سی پی سربراہ کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ سوشل میڈیا پر ڈالنے کے الزام میں کیتکی کو پولس نے حراست میں لیا تھا۔
اس کے بعد اسے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا اور پولیس نے اس کی عدالتی تحویل کی درخواست کی۔