: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کینیا/28نومبر(ایجنسی) کینیا کے صدر اوہورو کینیاٹا نے دوسری مدت صدارت کے لیے حلف اٹھا لیا ہے۔ آج بروز منگل نیروبی میں منعقدہ ایک تقریب میں جب انہوں نے حلف اٹھایا تو دوسری طرف اپوزیشن کے حامی ان کے خلاف مظاہروں میں شریک تھے۔ اس موقع پر دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی
الرٹ رکھی گئی۔ رواں برس چھبیس اکتوبر کو ہونے والے الیکشن میں کینیاٹا نے کامیابی حاصل کی تھی۔ اپوزیشن لیڈر رائلا اوڈنگا نے اس انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا تھا تاہم آج انہوں نے عوام سے مظاہروں کی اپیل کر رکھی تھی۔ مقامی میڈیا کے مطابق نیروبی میں کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے حساس علاقوں میں پولیس کی بھارتی نفری تعینات رہی۔