: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،7دسمبر(یواین آئی) مرکزی حکومت کے زراعت سے جڑے تین قانونوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والے کسانوں سے پیر کو دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے ملاقات کرکے کہا کہ ان کی حکومت کسانوں کی سیوادار ہے۔
تینوں قانونوں کے خلاف کسان پچھلے 12 دن سے دہلی
میں مقیم ہیں اور مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر سے کئی دور کی بات چیت کے باوجود کوئی حل فی الحال نہیں نکل پایا ہے۔
منگل کو کسانوں کی حمایت میں بھارت بند کا اعلان کیا گیا ہے اور مختلف سیاسی پارٹیوں اور کئی مزدور تنظیموں نے بند کو حمایت کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔