: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،18 مئی (ذرائع) دہلی کی اروند کیجریوال حکومت نے کورونا کی وبا میں اپنے والدین سے محروم بچوں کو ماہانہ 2500 روپئے اور مفت تعلیم دینے کا اعلان کیا ہے۔
سی ایم کیجریوال نے ڈیجیٹل پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔ اس موقع پر اہم اعلانات کرتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ 72 لاکھ افراد کو اس ماہ کا راشن مفت ملے گا۔
اس کے علاوہ 5 کلو راشن مرکزی حکومت کی اسکیم سے مفت دیا جارہا ہے یعنی 72 لاکھ لوگوں کو اس مہینے راشن پوری طرح سے مفت ملے گا-
جنکے پاس راشن کارڈ نہیں ہے اور وہ غریب ہے انکے لیے بھی دہلی حکومت راشن کا انتظام کرئے گی-