: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد6ستمبر(ایجنسی)تلنگانہ اسمبلی کی تحلیل کے بعد ٹی آرایس سربراہ و وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے اپنی پارٹی کے امیدواروں کی کے ناموں کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے 105اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کی فہرست کا اعلان کیا۔ میڑچل ، ملکاجگری،چپہ ڈنڈی،وقارآباد،ورنگل ایسٹ کے امیدواروں کا بعد ازاں اعلان کیا
جائے گا۔انہوں نے ان پانچ کے ماسوا دیگر تمام موجودہ ارکان اسمبلی کو ہی پارٹی ٹکٹ دیا ہے۔ دو موجودہ ارکان اسمبلی کو ٹکٹ سے محروم کیا گیا۔ان دو حلقوں سے دوسرے امیدوار ٹھہرائے جائیں گے۔پداپلی لوک سبھا حلقہ کی نمائندگی کرنے والے بلکا سمن کو چینور حلقہ سے امیدوار بنایاگیا ہے اور اندول اسمبلی حلقہ سے سی کرانتی امیدوار بنائے گئے ہیں۔2014میں چینور سے اودیلو اور اندول سے بابو موہن کو ٹکٹ دیا گیا تھا۔