حیدرآباد، 4 اگسٹ (ذرائع( رکن کونسل کویتا نے کہا کہ تلنگانہ جاگروتی کی آج کی جدوجہد تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔ بی سی طبقات کو 42 فیصد ریزرویشن دلانے کے لیے انہوں نے اندرا پارک کے دھرنّا چوک پر 72 گھنٹے کی بھوک ہڑتال شروع کی۔ کویتا نے امبیڈکر، پھولے اور پروفیسر جئے شنکر کے مجسموں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ بی سی طبقہ تلنگانہ کی آدھی آبادی پر مشتمل ہے، اس لیے انہیں سیاسی شراکت داری دی جانی چاہیے۔ ہم کئی مہینوں سے کانگریس حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ کاماریڈی
ڈیکلریشن کے مطابق بی سی طبقات کو انصاف دے۔ کویتا نے مطالبہ کیا کہ مقامی بلدی انتخابات میں بی سیز کو 42 فیصد ریزرویشن دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت صرف بی جے پی پر الزام ڈال کر خود کو بری الذمہ نہیں کر سکتی۔ چیف منسٹر کو بی جے پی کے اعتراضات کا جواب دینا چاہیے اور واضح کرنا چاہیے کہ بی سیز کو 42 فیصد ریزرویشن صرف انہیں دیا جائے گا، مسلمانوں کو نہیں۔ ساتھ ہی مسلمانوں کے لیے 10 فیصد علیحدہ ریزرویشن کے لیے پارلیمنٹ میں بل پیش کیا جائے۔ اگر کانگریس حکومت سنجیدہ ہے تو اسے فوری اقدام کرنا چاہیے۔