حیدرآباد،18مارچ(یواین آئی)تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کی لیڈر کویتا نے ادارہ جات مقامی حلقہ کے تحت نظام آباد سے ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کیلئے بدھ کی دوپہر پرچہ نامزدگی داخل کیا جس کا انتخاب 7/ اپریل کو
ہوگا۔
یہ نشست 16 / جنوری 2019ء کو بھوپتی ریڈی کونااہل قرار دینے کے بعد خالی ہوئی ہے۔
حکمراں جماعت کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نظام آباد کے ٹی آر ایس لیڈر نرسنگ راؤ نے پہلے ہی منگل کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔