the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 15 جون (یواین آئی) وزیرمملکت برائے جل شکتی رتن لال کٹاریا نے تمام ممبران سے بارش کے پانی کے تحفظ میں تعاون کے لئے آگے آنے اوروزیراعظم نریندرمودی کی اپیل کے تحت جل شکتی مہم-2 میں سرگرم ہوکر اہم کرداراداکرنے کی درخواست کی ہے۔
مسٹرکٹاریا نے منگل کو اس تعلق سے راجیہ سبھا اورلوک سبھا کے تمام ممبران پارلیمنٹ کو لکھے خط میں ان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پارلیمانی حلقے میں بارش کے پانی کے ذخیرہ کے لئے ’برانڈ امبیسڈر‘ کاکرداراداکریں تاکہ لوگ اس سے متاثرہوکر مانسون میں بارش کاپانی برباد ہونے سے بچانے کے لئے تالاب وغیرہ میں بارش کے پانی کاتحفظ کرنے میں اپنا تعاون دیں۔ ان کا کہناتھا کہ جل شکتی کی



وزارت نے آبی تحفظ کے لئے مہم-دو شروع کی ہے اورمسٹر مودی نے عالمی پانی کے دن پر 22 مارچ کوتمام لوگوں کو اس مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی تھی۔
انہوں نے خط میں اراکین پارلیمنٹ سے اپیل کی، ’’ہمیں عوامی مفاد میں متحد ہوکر اورپارٹی لائن سے اٹھ کر مسلسل کم ہورہے زیرزمین پانی کے لیول کو بڑھانے اورآبی بحران کو کم کرنے کے لئے کام کرنا چاہیے۔
مسٹر کٹاریا نے کہا کہ مسٹر مودی کی اپیل پر جل شکتی مہم-1 نے کامیابی کے پرچم لہرائے ہیں اوراب تک مہم کے تحت 256 اضلاع کااحاطہ کیا جاچکا ہے۔ یہ ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی اسکیم ہے جسے تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کیا جارہا ہے۔ اس اسکیم کو تکنیکی تعاون مرکزی آبی کمیشن وغیرہ سے مل رہا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.