the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر، 20 اکتوبر (یو این آئی) سینیئر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر کے تمام لوگ شہری ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہیں اور ان میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ کشمیر کے لوگوں کا شہری ہلاکتوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے بلکہ جس طرح ملک کے لوگ اس چیز کو غلط سمجھتے ہیں اس سے کئی گنا زیادہ کشمیر کے لوگ اس کو غلط مانتے ہیں انہوں نے کہا کہ مارنے والوں کا طریقہ بدل گیا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ ایک آدھ مارنے والوں کو پکڑا جائے تاکہ ان کا طریقہ کار معلوم ہو سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ وادی میں نشانہ وار ہلاکتوں کے چلتے موٹر سائیکل چلانے والوں کو پریشان کرنا بھی قابل مذمت ہے۔
موصوف کانگریس لیڈر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات



کرنے کے دوران کیا ہے۔
انہوں نے کہا: 'کشمیر میں شہری ہلاکتوں کا مسئلہ تشویش ناک ہے مارنے والوں کا طریقہ بدل گیا ہے ایک آدھ مارنے والوں کو پکڑنا ضروری ہے تاکہ ان کا طریقہ کار معلوم ہو سکے'۔
ان کا کہنا تھا: 'میں گذشتہ چار دنوں کے دوران کشمیر کے دس اضلاع اور ضلع رام بن میں قریب 70 وفود سے ملا، اچھی بات یہ ہے کہ سب لوگ ان ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہیں اور مارنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں کا یہاں ہو رہی شہری ہلاکتوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے بلکہ جس طرح ملک کے لوگ ان ہلاکتوں کو غلط سمجھتے ہیں اسی طرح کشمیر کے لوگ بھی ان ہلاکتوں کو کئی گنا زیادہ غلط مانتے ہیں۔
مسٹر آزاد نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ترقی کے حوالے سے کچھ بھی نہیں ہو رہا ہے بلکہ غریبی، بے روزگاری اور مہنگائی میں کافی اضافہ ہو رہا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.