سری نگر ، 12 جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر نیشنل کا نفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے شہدائے کشمیر کو زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے که ان عظیم قربانیوں نے ہمیں اپنے مستقبل کی سمت واضح کی ہے اور ان کے خون کا ایک ایک قطرہ ہماری خودداری، آزادی اور وقار کی ضمانت ہے ڈاکٹر فاروق عبد اللہ
نے 13 جولائی کے شہدا کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہدائے کشمیر نے شخصی راج کے خلاف جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جو کہ ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے۔
یہ قربانیاں نہ صرف ہماری اجتماعی غیرت کا مظہر ہیں بلکہ یہ ہمیں عزم و ایثار ، بے لوث خدمت اور اجتماعی بھلائی کے راستے پر چلنے کا سبق دیتی ہیں۔