the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر، 13 اکتوبر (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ کشمیر کبھی بھی پاکستان کا حصہ نہیں بنے گا انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں گردوارہ شہید بنگا صاحب باغات برزلہ میں مہلوک سکول پرنسپل سپندر کور کے انتم ارداس کے موقعے پر خطاب کرتے ہوئے کہی فاروق عبداللہ نے سپندر کور کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا: 'ہم نے ان درندوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ کشمیر کبھی پاکستان کا حصہ نہیں بنے گا۔ یہ بات آپ یاد رکھیں۔ کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور حصہ رہے گا چاہے کچھ بھی ہو جائے۔ کیوں نہ مجھے بھی گولی ماری جائے'۔
ان کا مزید کہنا تھا: 'ہم نے حوصلہ رکھنا ہے۔ ان کا مقابلہ کرنا ہے۔ صرف آپ نے نہیں بلکہ ہم سب کو کرنا ہے۔ جب سب بھاگ گئے تو ایک قوم تھی



جو یہیں رہی وہ آپ کی تھی۔ ہمیں یہاں رہنا ہے اور یہیں مرنا ہے۔ مجھے آپ پر فخر ہے۔ آپ نے تب مجھے حوصلہ دیا اُس وقت'۔
بعد ازاں فاروق عبداللہ نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں، ہندوئوں ،سکھوﺅں اور عیسائیوں کو مضبوطی کے ساتھ کھڑا رہنا ہوگا یہی ہماری کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک طوفان بپا ہے جس میں لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کیا جا رہا ہے۔ اگر اس طوفان کو نہیں روکا گیا تو ہندوستان تباہ ہو جائے گا۔
فاروق عبداللہ نے کہا: 'سارے ہندوستان میں ایک طوفان بپا ہے اور مسلمانوں، ہندوئوں، سکھوں کو بانٹا جا رہا ہے بانٹنے کی اس سیاست کو بند کرنا ہوگا اگر اس کو بند نہیں کیا گیا تو ہندوستان بھی نہیں بچے گا ہم سب کو اکٹھے ہو کر رہنا ہے'۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.