the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

سری نگر، 3 اگست (ایجنسی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ کشمیر میں کیا ہونے والا ہے، اس بارے میں ہمیں کہیں سے بھی صحیح جواب نہیں مل رہا ہے یہاں تک کہ یہاں کے بڑے افسران بھی اس بات سے بے خبر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیرمیں حالیہ پیش رفتوں جن کے باعث یہاں ہر سو سراسیمگی پھیلی ہوئی ہے، کے بارے میں جو کچھ ہمیں گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہم وہی پارلیمنٹ سے سننا چاہتے ہیں کیونکہ کشمیر پر حکومت ہند کی بات ہی حرف آخر کی حیثیت رکھتی ہے۔
موصوف نے کہا کہ کشمیر میں گورنر کی بات حرف آخر کی حیثیت نہیں رکھتی ہے بلکہ حکومت ہند کی بات حرف آخر ہے لہٰذا جو ہمیں گورنر صاحب نے بتایا ہم وہی پارلیمنٹ سے سننا چاہتے ہیں۔
عمر عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
بتادیں کہ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کی سربراہی میں پارٹی کا ایک وفد ہفتہ کو دوپہر کے وقت کشمیر میں جاری تناؤ کے ماحول کے پیش نظر گورنر سے ملاقی ہوا۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے گورنر سے ملاقات کے فوراً بعد بلائی گئی نیوز کانفرنس میں کہا: 'ہمیں صحیح جواب کہیں سے نہیں مل رہا ہے ہم نے گورنر صاحب سے کہا کہ جناب آپ ہمیں کہتے ہو کہ ہم افواہیں پھیلارہے ہیں لیکن ہم جہاں سے بھی سچائی معلوم کرنے کی کوشش کرتے ہیں ہمیں کہیں سے پتہ ہی نہیں چلتا ہے، افسروں سے پوچھتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ ہمیں معلوم نہیں لیکن کچھ ہورہا ہے، کوئی افسر کہتا ہے کہ کل معلوم ہوگا تو کوئی کہتا ہے کہ پرسوں معلوم ہوگا اور کوئی کہتا ہے کہ پانچ دنوں کے اندر اندر معلوم ہوگا'۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کیا آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بعد' مرکز جموں وکشمیر میں امن لا سکتا ہے؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2019 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.