the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر، 14 جنوری (یو این آئی) وادی کشمیر میں برفانی تودے گرنے کے تین الگ الگ واقعات میں پانچ فوجی اہلکاروں سمیت کم از کم 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
برفانی تودے گرنے کے یہ واقعات وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے سونہ مرگ اور شمالی ضلع کپوارہ کے مژھل اور نوگام سیکٹروں میں پیش آئے ہیں۔
بتادیں کہ وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں اتوار اور پیر کو شدید برف باری ہوئی جس کے نتیجے میں ان علاقوں میں متعدد جگہوں پر برفانی تودے گرے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول کے مژھل سیکٹر میں منگل کے روز فوج کی ایک چوکی بھاری بھرکم برفانی تودے کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں چار فوجی اہلکار جاں بحق



ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ برفانی تودہ گرنے کے اس واقعہ میں ایک فوجی اہلکار لاپتہ ہوگیا تھا جس کو بچا لیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسی ضلع کے نوگام سیکٹر میں بھی بی ایس ایف کی ایک چوکی برفانی تودے کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار کی موت واقع ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر کچھ جگہوں پر بھی برفانی تودے گر آئے ہیں جہاں بچائو آپریشن جاری ہے۔
قبل ازیں ضلع گاندربل کے سونہ مرگ علاقہ میں منگل کو برفانی تودہ گرنے کے ایک ہلاکت خیز واقعہ میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ ہفتے جموں خطہ کے ضلع پونچھ میں ایل او سی پر برفانی تودہ گر آنے کے ایک واقعہ میں ایک آرمی پورٹر جاں بحق ہوا تھا جبکہ دیگر تین کو بچایا گیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.