بلاسپور / رائے پور ، 2 اگست (یو این آئی) قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی خصوصی عدالت نے ہفتہ کے روز چھتیس گڑھ میں تبدیلی مذہب اور انسانی اسمگلنگ کے سنگین مقدمے میں گرفتار دور اہبات اور ایک دیگر ملزم کو ضمانت دے دی ہے اس سے قبل جمعہ کو عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھا تھا آج
سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے دونوں راہبات کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ملزمان کو 50-50 ہزار روپے کے ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاسپورٹ جمع کرانے اور بغیر اجازت ملک سے باہر نہ جانے کی شرط بھی عائد کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، عدالت جلد ہی ضمانت سے متعلق ضوابط اور شرائط کو تحریری طور پر جاری کرے گی۔