: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،30 اگست (ایجنسی) کرناٹک کے وزیر اعلی اور جنتا دل (ایس) کے سینئر لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی نے آج یہاں کانگریس صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی اور ریاست میں تعاون کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ جنتا دل (ایس) کے چیف جنرل سکریٹری دانش علی نے ملاقات کے بعد بتایا کہ کرناٹک حکومت کے ایک سو دن پورے ہونے اور حکومت چلانے میں کانگریس کے بھرپور تعاون دینے کے سلسلہ میں مسٹر
كمارسوامي نے مسٹر گاندھی سے ملاقات کی۔ انہوں نے تعاون کے لئے کانگریس کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس دوران ان کے ساتھ مسٹر دانش علی بھی موجود تھے۔ مسٹر علی نے بتایا کہ ریاستی حکومت کانگریس کے ساتھ بہتر تال میل سے اچھا کام کاج کر رہی ہے اور اس کے مقامی لیڈروں کا حکومت کو مکمل تعاون مل رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران کانگریس کے کسی رہنما کی کوئی شکایت نہیں کی گئی بلکہ تعاون کے لئے کانگریس صدر کا شکریہ ادا کیا گیا۔