the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 17 ستمبر (یو این آئي)بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے جمعرات کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے مرکزی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ساتھ حکومت کے امتیازی سلوک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جامعہ کی تاسیس کے 100 سال پورے ہونے پر ملنے والی 100 کروڑ روپے اسے جلد فراہم کرانے کی اپیل کی۔
مسٹر کنور دانش علی نے کہا کہ "ہمارے ملک میں 100 سال پورے کرنے والے ادارے کو 100 کروڑ کی خصوصی گرانٹ دینے کی روایت رہی ہے۔ اس رقم کا استعمال ادارے کے تعلیمی انفراسٹرکچر کو مزید مستحکم بنانے کے لئے کیا جاتا ہے، مگر جامعہ ملیہ اسلامیہ کو ایک سو سال کے انتہائی کامیاب اور تاریخی سفر مکمل کرنے کے موقع پر کوئی صد سالہ مالی مدد نہیں ملی۔ یوم اساتذہ کے موقع پر جامعہ ٹیچرس



ایسوسی ایشن نے آپ سے یونیورسٹی کے بنیادی ڈھانچے اور تعلیمی و تحقیقی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے ایک سو کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔ اس سلسلے میں، آج تک آپ کی طرف سے کوئی پہل نہیں کی گئی ہے"۔
انہوں نے کہا کہ اس سال جامعہ ملیہ اسلامیہ اپنی صد سالہ جشن منایا جارہا ہے، یہ ایک مرکزی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ ہے جس کا خواب تحریک آزادی کے دوران دیکھا گیا تھا اور اسے تحریک آزادی کے مجاہدین نے ایک حقیقی شکل دی تھی۔ جامعہ کی ہمہ جہت حصولیابیوں کی انتھک کوششوں کا پھل ملا ہے اور جامعہ ملیہ اسلامیہ نے وزارت ترقی انسانی وسائل کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ جامعہ نے بین الاقوامی درجہ بندی میں اپنی پوزیشن میں نمایاں بہتری لائی ہے۔ یہ کارنامے طلبہ، اساتذہ ، انتظامیہ اور عملہ کی سخت محنت سے ممکن ہوسکے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.