پورٹ آف اسپین / نئی دہلی ، 4 جولائی (یو این آئی) ٹرینیڈاڈ ٹوباگو کی وزیر اعظم کملا پر ساد بسیسر نے وزیر اعظم نریندر مودی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کی ستائش کی اور انہیں آج کی دنیا کے سب سے زیادہ قابل بصیرت لیڈروں میں سے ایک قرار دیا وزیر اعظم نے مسٹر مودی کو سر کہتے ہوئے ملک کے اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا مسٹر مودی کے اعزاز میں پورٹ آف
اسپین میں منعقدہ ایک تقریب میں محترمہ بسیسر نے ہندوستان کی ترقی اور مضبوطی میں وزیر اعظم مودی کے تبدیلی کے رول اور کو وڈ-19 عالمی دبا کے دوران ہندوستان کی طرف سے کئی ممالک کو بھیجی گئی ویکسین کی کافی اہم مدد کا ذ کر کیا۔
محترمه بسیسر خود وزیر اعظم مودی کا استقبال کرنے کے لیے اپنے کابینہ کے ساتھیوں کے ساتھ روایتی ہندوستانی ساڑھی میں ملبوس ہوائی اڈے پر پہنچیں۔