: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/26اپریل(ایجنسی) مدھیہ پردیش میں کانگریس صدر عہدہ پر تقرری کے معاملہ جاری گہما گہمی کے درمیان کانگریس نے سینئر لیڈر کمل ناتھ کو آج پردیش کی کمان سونپ دی۔ لوک سبھا میں پارٹی کے وہپ جیوتی رادتیہ سندھیا کو پرچار کمیٹی کا صدر بنایا گیا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری اشوک گہلوت نے یہاں جاری ریلیز میں یہ اطلاع دی۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی نے چار سینئر لیڈروں بالا بچن، رام نواس راوت، جیتو پٹواری اور سریندر چودھری کو ایگزیکٹیو چیئرمین بنایا ہے۔
کانگریس صدر راہل گاندھی نے اب تک پارٹی کے ریاستی صدر کے طور پر کام کر رہے مسٹر ارون یادو کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس صدر نے گوا کے لئے بھی نئے ریاستی صدر کی تقرری کی ہے۔پارٹی نے سینئر لیڈر گریش چادنكرکو گوا پردیش کانگریس کی ذمہ داری سونپی ہے۔ مسٹر چادنكر کو شانتا رام نائیک کی جگہ یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔پارٹی نے کہا ہے کہ مسٹر نائیک نے ریاستی صدر کے طور پر پارٹی کی مضبوطی کے لئے محنت کی۔