: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
رامیشورم/21فروری(ایجنسی) کمل ہاسن نے سابق صدر جمہوریہ اور عظیم سائنسداں اے پی جے عبدالکلام کے آبائی گھر کا دورہ کرکے ان کے بڑے بھائی محمد میران سے ملاقات کی اور ان سے دعائیں طلب کیں
تمل ناڈو کے فلم اسٹار کمل ہاسن آج اپنی سیاسی جماعت کا آغاز کرنے والے ہیں۔ وہ رامیشورم میں اپنی سیاسی جماعت کا نام، پرچم اور نعرے کا اعلان کریں گے۔ اس سے قبل انہوں نے رامیشورم میں سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام
مرحوم کے آبائی گھر پہنچ کر ان کے برادر اکبر محمد میران لبئی سے ملاقات کی اور اپنے سیاسی مستقبل کے لیے دعائیں طلب کیں۔
کمل ہاسن کا کہنا ہے کہ سابق صدر جمہوریہ کے گھر جانا سیاست کاحصہ نہیں ہے۔ وہ سابق صدر کے بڑے بھائی سے دعائیں لینے گئے تھے۔ وہ اُس اسکول کا بھی دورہ کرنا چاہتے تھے جہاں عبدالکلام نے ابتدائی تعلیم حاصل کی تھی۔ تاہم ضلع انتظامیہ نے انہیں اس کی اجازت نہیں دی۔ انتظامیہ نے یہ کہہ کر اجازت نہیں دی کہ کمل ہاسن کا دورہ سیاسی نوعیت کا حامل ہے۔