نئی دہلی ، 26 اپریل (یو این آئی) تبت میں کیلاش ما نسر و وریا تر اچھ سال بعد دوبارہ شروع ہونے جارہی ہے اور وزارت خارجہ نے اس کے لیے رجسٹریشن شروع کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ نے آج یہاں کہا کہ کیلاش مانسروور یاترا کا اہتمام جون سے اگست کے دوران کیا جائے گا۔ اس سال 50-50 یاتریوں کی کل 15 کھیپیں
جائیں گی ، جن میں سے پانچ کھیپ اتراکھنڈ کے لیپو لیکھ پاس سے اور 10 کھیپ سکم میں نتھولا پاس کے راستے جائیں گے۔ لیپو لیکھ پاس سے گزرنے میں 22 دن اور نتھولا پاس سے 21 دن لگیں گے۔
وزارت خارجہ نے کیلاش مانسروور یاترا کے لیے بنائی گئی خصوصی ویب سائٹ کے ایم وائی۔ گور نمنٹ۔ آئی ان پر رجسٹریشن شروع کر دیا ہے۔