: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لکھنو ، 26 اگست (یو این آئی) انڈیا اتحاد کی طرف سے نائب صدر کے عہدے کے امید وار جسٹس بی سدرشن ریڈی انتخاب میں اراکین پارلیمنٹ کی حمایت حاصل کرنے کے لئے منگل کے روز اتر پردیش کانگریس کے صدر دفتر پہنچے کا نگریس ہیڈ کوارٹر پہنچنے کے بعد انہوں نے موجود اراکین پارلیمنٹ سے نائب صدر کے عہدے کے لئے حمایت کی اپیل کی کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پر مود تیواری
کے ساتھ کانگریس ہیڈ کوارٹر پہنچے ، نائب صدر کے عہدے کے امیدوار جسٹس بی۔ سدرشن ریڈی نے سب سے پہلے سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔ اس کے بعد وہ ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے مجسمے پر بھی گئے، جہاں انہوں نے گلپوشی کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد جسٹس بی۔ ریڈی نے کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ سے بھی ملاقات کی۔