پٹنہ ، 26 جولائی (یو این آئی) بہار حکومت نے ریاست کے اہل صحافیوں کو ہر ماہ 15 ہزار روپے پنشن دینے کا اعلان کیا ہے۔
بہار حکومت نے اہل صحافیوں کو ملنے والی چھ ہزار روپے ماہانہ پنشن کی رقم بڑھا کر 15 ہزار روپے کر دی
ہے۔
وزیر اعلی نتیش کمار نے ہفتہ کو ایکس پر لکھا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بہار پتر کار سمان پنشن یوجنا کے تحت اب محکمہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ تمام اہل صحافیوں کو ہر ماہ چھ ہزار روپے کی بجائے 15 ہزار روپے پنشن کی رقم فراہم کی جائے۔