the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جے پور، 15 جولائی (یو این آئی) راجستھان قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی نے نائب وزیراعلی سچن پائلٹ کی حمایت کرنے والے تمام اراکین اسمبلی کو وہپ کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس جاری کیا ہے۔
حکومت کے چیف وہپ مہیش جوشی نے اس معاملے میں اسپیکر ڈاکٹر جوشی کے سامنے ایک درخواست دائر کی۔ ڈاکٹر جوشی نے 19 ایم ایل اے کو وہپ کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس جاری کیا ہے۔
یہ خیال کیا جاتا ہے کہ کانگریس پارٹی نے یہ کارروائی باغی ایم ایل اے کو اپنے حق میں لینے کی حکمت عملی کے طور پر کی ہے تاکہ اس کے ایم ایل اے واپس آجائیں۔
وہپ کی خلاف ورزی کے معاملے میں ایم ایل اے کی رکنیت جاسکتی



ہے لیکن اس میں کئی قانونی داؤ پیچ بھی ہیں۔ باغی ایم ایل اے کسی بھی کارروائی کا ہاؤس کے باہر میٹنگ ہونے کے سبب وہپ نافذ نہ ہونے کے معاملے پر عدالت کا رخ کرسکتے ہیں۔
دریں اثنا کانگریس کے سینئر لیڈر پارٹی کے ممبران اسمبلی سے ایک ہوٹل میں ٹھہر کر بات کرنے کے بعد آگے کی حکمت عملی بنارہے ہیں۔ رات گئے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ان ارکان اسمبلی سے بھی بات چیت کی۔ مسٹر پائلٹ کی حمایت کرنے والے ارکان اسمبلی کو بھی ریاست سے باہر ایک ہوٹل میں رکھا گیا ہے۔ ان کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت کے معاملے پر کوئی اتفاق رائے نہیں ہے اور پارٹی کی تشکیل کے بارے میں کشمکش کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.