ذرائع:
یومِ جمہوریہ کے موقع پر جموں و کشمیر حکومت نے غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کرنے والے 56 افراد کو اعزازات سے نوازا۔ ان میں پہلگام دہشت گرد حملے کے دوران سیاحوں کو بچاتے
ہوئے جان قربان کرنے والے سید عادل حسین شاہ بھی شامل ہیں۔ دہشت گردوں کو روکنے اور ان سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کے دوران وہ فائرنگ میں شہید ہو گئے۔ حکومت نے ان کی بہادری کے اعتراف میں اہلِ خانہ کو اعزاز کے ساتھ ایک لاکھ روپے نقد انعام کئے۔