the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
رانچی، 12 دسمبر ( یواین آئی ) جھارکھنڈ میں تیسرے مرحلہ میں آج 17 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ پر امن اختتام پذیر ہوگئی اور اس دوران قریب 61.93 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کیا ۔
ریاستی الیکشن دفتر کے ذرائع نے یہاں بتایاکہ ریاست کے 17 اسمبلی سیٹ کوڈرما ، برکٹا ، برہی ، بڑکا گاؤں ، رام گڑھ ، مانڈو، ہزاری باغ ، سمریا ( محفوظ) دھنوار ، گومیاں، بیرمو ، ایچا گڑھ ، سلی ، کھجری ( محفوظ) رنچی ، ہٹیا اور کانکے ( محفوظ ) کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کے مابین پر امن طریقے سے ہوئی ووٹنگ شام پانچ بجے ختم ہوگئی ۔ اس دوران قریب 61.93 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دیہی کاا ستعمال کیا ۔
ووٹنگ ختم ہونے پر سلی سیٹ پر ووٹنگ کا فیصد سب سے زیادہ 76.98 فیصد وہیں سب سے کم 49.1 فیصد ووٹنگ رانچی میں ہوئی ۔ اس کے بعد کوڈرما میں 58.2 فیصد ، برکٹا میں61.18 فیصد ،



برہی میں 63.4 فیصد، بڑکا گاؤں میں 64.53 فیصد ، رام گڑھ میں 70.5 فیصد ، مانڈو میں 62.41 فیصد ، ہزاری باغ میں 57.18 فیصد ، سمریا ( محفوظ) میں 62 فیصد ، دھنوار میں 59.86 فیصد، گومیاں میں 67.18 فیصد ، بیرمو میں 61.13 فیصد ، کھجری میں 63.09فیصد ، ہٹیا میں 53.63 فیصد اور کانکے ( محفوظ) میں 62.83 فیصد ووٹنگ ہوئی ۔
ان سترہ سیٹوں میں سے برکٹا ، رام گڑھ ، رانچی ، ہٹیا اور کانکے سیٹ کیلئے صبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک ووٹروں نے اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کیا ۔ کوہین ، کوڈرما ، برہی ، مانڈو ، ہزاری باغ ، سمریا ، بڑکا گاؤں ، دھنوار، گومیاں ، بیرمو، ایچا گڑھ ، سیلی اور کھجری سیٹ کیلئے صبح سات بجے سے سہ پہر تین بجے تک ووٹنگ ہوئی ۔ اس مرحلہ میں سترہ اسمبلی حلقوں کے ووٹروں نے ووٹنگ دے کر 32خواتین سمیت کل 309 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم) میں قید کر دیا ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.