: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
احمد آباد/30اکتوبر(ایجنسی) 'جیٹ ایئر ویز' کے ممبئی سے دہلی جا رہے طیارے کو آج راستے بدل کر 'سیکورٹی سے متعلق وجوہات' کے چلتے احمد آباد ہوائی اڈے کی جانب موڑ دیا گیا. ذرائع نے یہ معلومات دی. ہوائی جہاز 9 ڈبلیو 339 نے ممبئی سے دیر رات 2 بج کر 55 منٹ پر پرواز بھری تھی. آج صبح 3 بج کر 45 منٹ پر احمد آباد ہوائی اڈے
پر اتار دیا گیا.
جہاز کے ایک مسافر نے بتایا کہ "سیکوریٹی وجوہات" کی وجہ سے یہ راستہ تبدیل کردیا گیا تھا. تمام مسافروں کو جہاز سے اترنے کے لیے کہا گیا اور ان کی جانچ پڑتال کی گئی تھی. احمدآباد ہوائی اڈے پر تعینات ایک سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ دھمکی بھرا ایک فون آنے کے بعد ہوائی جہاز کا راستہ بدلا گیا.