the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

لکھنؤ/16جنوری(ایجنسی) عام انتخابات میں مرکزمیں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے خلاف بنے اتحاد کا حصے بننے کے لئے بےقرارراشٹریہ لوک دل( آر ایل ڈی) کے نائب صدرجینت چودھری نے بدھ کو یہاں سماجوادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو سے ملاقات کی۔

بات چیت کے کسی بھی تفصیل سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے آر ایل ڈی کے ریاستی صدرمسعود احمد نےصحافیوں کو بتایا کہ ایس پی دفترمیں دونوں لیڈروں کے درمیان بند کمرے میں تقریبا ایک گھنٹہ تک اس ضمن میں تبادلہ خیا ل ہوا۔

ریاستی صدر نے کہا کہ انہیں اس ضمن میں کچھ بھی معلوم نہیں ہے۔ حالانکہ جینت چودھری کے مسکراتے چہرے سے جھلک رہا تھا کہ دونوں لیڈروں کے درمیان گفتگو کافی مثبت رہی۔ سیٹوں کے تقسیم کو سلسلے میں مسعود احمد نے کہا کہ پارٹی نے اتحاد سے 6 سیٹوں کا مطالبہ کیا تھا مگر اس بارے میں ابھی حتمی فیصلہ اعلی کمان اور اتحاد میں شامل پارٹیوں کو لینا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کیا آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بعد' مرکز جموں وکشمیر میں امن لا سکتا ہے؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2019 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.