: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کولمبو/نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے منگل کو کولمبو میں منعقدہ بمسٹیک کی میٹنگ سے الگ نیپال کےوزیر خارجہ نارائن کھڑکا سے ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے کئی امور پر بات چیت کرنے کے علاوہ رامائن سرکٹ کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا مسٹر جے شنکر نے ٹویٹ کیا، ’’کھڑکا کے ساتھ مل کراچھا لگا۔ کنیکٹوٹی ، توانائی، کھاد، صحت اور بجلی کے شعبوں
میں تعاون پر تبادلہ خیال اور رامائن سرکٹ کی تعمیر کے منصوبے کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹرجے شنکر بنگال انیشیٹو فار ملٹی سیکٹورل ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن (بی آئی ایم ایس ٹی ای سی) میں شرکت کے لیے کولمبو گئے ہیں۔
یہ ملاقات نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیئوبا کے یکم سے تین اپریل تک ہندوستان کے دورے سے قبل ہوئی۔ اس دوران وہ وارانسی بھی جائیں گے۔