: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 28 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جن دھن یوجنا کے 11 سال مکمل ہونے کے موقع پر جمعرات کو کہا کہ اس نے آخری قطار میں کھڑے لوگوں کو بھی مالیاتی نظام سے جوڑا اور انہیں اپنی قسمت خود سنوارنے کا موقع فراہم کیا ہے پر دھان منتری جن دھن یوجنا 28 اگست 2014 کو شروع کی گئی
تھی۔ اس موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری سرکاری پوسٹس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے لکھا، جب آخری سرے پر موجود لوگ مالیاتی نظام سے جڑتے ہیں، تو پوراملک ایک ساتھ ترقی کرتا ہے۔ یہ پی ایم جن دھن یوجنا کی یہی کامیابی ہے۔ اس نے لوگوں کو عزت نفس اور اپنی تقدیر خود لکھنے کی طاقت دی۔