سری نگر ، 26 اگست (یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے منگل کی صبح یہاں جموں صوبے میں ہو رہی مسلسل بارشوں کے پیش نظر سیلابی صور تحال سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
انہوں نے افسروں کو ہائی الرٹ پر رہنے اور تمام
ضروری اقدام کرنے کی ہدایت دی۔
واضح رہے کہ جموں صوبے میں گذشتہ چوبیس گھنٹے سے مسلسل موسلا دھار بارش ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں خطے میں سیلابی صور تحال پیدا ہوئی ہے۔
حکام نے لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے احتیاطی تدابیر جاری کی ہیں اور ہلپ لائن نمبر جاری کئے ہیں۔