: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر، 21 دسمبر (یو این آئی) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کا کہنا ہے کہ پارٹی کے دو سینئر لیڈروں کو پیر کے روز ڈی ڈی سی انتخابات کی ووٹ شماری سے ایک روز قبل ہی نظر بند کر دیا گیا پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے پارٹی کے دو سینئر لیڈروں کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں غنڈا راج چل رہا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: ’پی ڈی پی کے
سرتاج مدنی اور منصور حسین کو غیر قانونی طور پر آج ڈی ڈی سی انتخابات کی ووٹ شماری کے موقعے پر نظر بند کردیا گیا،یہاں ہر سینئر پولیس افسر اس سے بے خبر ہے کیونکہ یہ ’اوپر سے آرڈر‘ ہے۔ جموں وکشمیر میں قانون کی بالادستی نہیں ہے بلکہ غنڈا راج چل رہا ہے‘۔
بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ڈٰ پی کے مذکورہ دو لیڈروں سے پیر کے روز ایک قومی تحقیقاتی ایجنسی نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پوچھ گچھ کی۔