: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جموں ، 30 اگست (یو این آئی) جموں و کشمیر پچھلے دو ہفتوں سے قدرتی آفات کی مسلسل زد میں ہے 14 اگست کے بعد سے خطے میں بار بار بادل پھٹنے ، تو دے گرنے اور اچانک سیلابی صور تحال نے عام زندگی کو مفلوج کر دیا ہے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ، ان سانحات میں اب تک 130 افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں ، 140
سے زائد زخمی جبکہ 32 یاتری تا حال لا پتہ ہیں ریکارڈ بارش نے جموں خطے کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے، جہاں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ، در جنوں پل اور سڑکیں تباہ ہو گئیں اور شاہراہوں وریلوے ٹریک پر آمد ورفت معطل ہو گئی۔ خصوصاً گڑرہ تاویشنو دیوی مندر جانے والا راستہ پسیاں گر آنے کی وجہ سے کئی دنوں سے بند ہے۔