: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 26 جون (یو این آئی) جل شکتی کے وزیر سی آر پاٹل نے جمعرات کو کہا کہ جل جیون مشن کے تحت اب تک 15 کروڑ گھروں کو نل کا پانی فراہم کیا جا چکا ہے اور باقی چار کروڑ گھروں تک اس اسکیم کا فائدہ پہنچانے کے مشن کے تحت کام تیز رفتاری سے جاری ہے اور اسے مقررہ وقت تک مکمل کر لیا جائے گا۔
مسٹر پائل نے آج یہاں ایک پریس کا
نفرنس میں کہا کہ شہریوں کو پانی فراہم کر ناریاستی حکومتوں کی ذمہ داری ہے لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت سب کو پانی فراہم کرنے کے مشن کے تحت کام کر رہی ہے۔ اس مشن کے تحت اب تک 15 کروڑ گھروں کو نل کا پانی فراہم کیا جا چکا ہے۔ باقی چار کروڑ گھروں کو یہ سہولت فراہم کرنے کا کام جاری ہے اور یہ کام سال 2028 تک مکمل ہو جائے گا۔