نئی دہلی 28 جولائی (یو این آئی) وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے پیر کو ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران جنوبی کوریا کے نو منتخب وزیر خارجہ چوہیون کے ساتھ باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا مسٹر چوہیون کو گزشتہ ہفتے ہی کو ریا کا نیا وزیر خارجہ مقرر کیا گیا تھا ڈا کٹر جے شنکر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ جمہوریہ کوریا کے وزیر خارجہ چوہیوں سے
آج صبح بات کرنا اچھا لگا۔ میں نے ان کے کامیاب دور کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ہمارے دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ انہوں نے پہلی بار ہندوستانی وزیر خارجہ سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جی 7 سر براہی اجلاس اور
خصوصی ایلچی کے دورے کے دوران ظاہر کیے گئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔