: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 27 جون (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آج ایران اور اسرائیل کے در میان جنگ بندی کے بعد کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایرانی وزیر خارجہ عباس عرانچی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور ہندوستانی شہریوں کے محفوظ انخلاء میں مدد کرنے کے
لیے ان کا شکریہ ادا کیا ڈاکٹر جے شنکر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، آج سہ پہر ایرانی وزیر خارجہ عراقچی سے بات کی۔ موجودہ پیچیدہ صورتحال میں ایران کے نقطہ نظر اور سوچ کو شیئر کرنے کے لیے میں ان کی تعریف کرتا ہوں۔ ہندوستانی شہریوں کے محفوظ انخلاء میں مدد کرنے کے لیے ان کا شکریہ۔