دہلی،1 ستمبر(ذرائع) سابق نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے استعفیٰ دینے کے 40 دن بعد نائب صدر کی رہائش گاہ چھوڑ دی ہے۔ اب وہ چھترپور کے گدائے پور، میں ایک نجی گھر میں شفٹ ہو گئے ہیں۔ تاہم، یہ ایک متبادل
انتظام ہے۔ جب حکومت ٹائپ ایٹ بنگلہ الاٹ کرے گی تو وہ وہاں شفٹ ہو جائیں گے۔
ویسے جگدیپ دھنکھر کو 34 اے پی جے عبدالکلام روڈ پر ایک بنگلہ الاٹ ہوا ہے-لیکن اسے تیار ہونے میں ابھی قریب تین مہینے لگیں گے۔