حیدر آباد 14 جولائی (یو این آئی) تلنگانہ کانگریس کے کار گزار صدر جگا ریڈی اور آئی آئی سی چیئر پر سن نر ملا جگاریڈی نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سے قومی دارالحکومت
میں ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت کے لیے راہل گاندھی کو مدعو کیا۔
انہوں نے راہل گاندھی سے گزارش کی کہ وہ ذاتی طور پر شادی کی تقریب میں شرکت کر کے دولہا اور دلہن کو آشیر واد دیں۔