the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
روم ، 14 مئی (ژنہوا ) اٹلی کی حکومت نے جمعرات کو کورونا وائرس ’ کوڈ - 19‘ کے مدِ نظر بے حال معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے 55 ارب یورو (.6 59.6 ارب ڈالر ) کے معاشی پیکیج کی تجویز کو منظور کیا۔جمعرات کو وزیر اعظم جوزپے کونٹے نے جمعرات کو یہ تجویز پیش کی ۔ انہوں نے کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا ’’ یہ مالیاتی پیکیج دو بجٹوں کے برابر ہے‘‘ ۔مسٹر کونٹے نے کہا کہ ’’ ہم سمجھتے ہیں کہ ملک اس کا بیتابی سے انتظار کر رہا ہے اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں یہ ہر وقت ہمارے لئے پر چیلنج تھا کیونکہ ہمیں جلد از جلد کاروائی کرنی تھی ‘‘ ۔ اس پیکیج کا ابتدائی طور پر اپریل کے اواخر میں علان کیا گیا تھا لیکن اتحادیوں کے مابین جاری کشیدگی کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔



ڈیموکریٹک پارٹی ( پی ڈی ) اور فائیو اسٹار موومنٹ غیر دستاویزی مہاجر مزدوروں کے لئے تیار کی جارہی اسکیموں پر باہمی رضا مندی قائم کرنے میں مصروف تھے ۔اٹلی کے وزیر خزانہ روبرٹو نے اطلاع دی ہے کہ اس معاشی پیکیج کا سب سے اہم قدم یہ ہے کہ مزدوروں کی زائد ادائیگی کے لئے 25.6 ارب یورو فراہم کرنے علاوہ آئندہ مہینوں میں خود روزگار پیدا کرنے کے لئے 600 سے 1،000 یورو تک کا مالی بونس رینو کرنا ہے ۔ کورونا وبا کے اثرات سے دو چار چھوٹے اور درمیانے درجے کے تجارتی اداروں کے لئے 5 ارب یورو مختص کئے جا ئیں گے ۔ وزیر اعظم کے مطابق ریاست لاک ڈاؤن کے دوران بند رہنے کے لئے مجبور تاجروں کے گزشتہ تین ماہ کے کرایہ کی 60 فیصد ادا ئیگی حکومت کرے گی ۔ قومی طبی نظام کے لئے 3.25 ارب یورو مختص کئے گئے ہیں ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.