the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) کانگریس نے ملک کے لیے جان دینے والے فوجیوں کی یاد میں جلائی جانے والی امر جیوتی کو بجھانے کے حکومت کے اقدام کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس دوبارہ امر جوان جیوتی کو جلائے گی کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ یہ بہت افسوسناک ہے کہ وہ امر جیوتی جو ہمارے بہادر سپاہیوں کے لیے جلتی تھی، آج بجھادی گئی۔ کچھ لوگ حب الوطنی اور قربانی کو نہیں سمجھ سکتے۔ کوئی بات نہیں… ہم ایک بار پھر اپنے سپاہیوں کے لیے امر جوان جیوتی روشن کریں گے۔
ِاس سے قبل پارٹی نے اپنے ہینڈل پر کہاکہ امر جوان جیوتی کو بجھانا ان بہادروں کی ہمت اور قربانی کی توہین ہے جنہوں نے 1971 کی جنگ میں پاکستان کو دو ٹکڑے کر دیے



تھے۔ کوئی بھی محب وطن بی جے پی کی بہادری کی تاریخ کو مٹانے کی سازش کو برداشت نہیں کرے گا۔ مودی حکومت کا شہیدوں کی توہین کا یہ رویہ انتہائی ناگوار ہے۔
کانگریس کے شعبہ نشریات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہاکہ مجاہدین آزادی اور ملک کی سلامتی میں شہید ہونے والے لاکھوں سورماؤں کے درمیان کوئی جھگڑا یا مقابلہ نہیں ہو سکتا۔ِ یہ بحث چھیڑنا فضول اور افسوسناک ہے، کیونکہ ماں بھارتی کے لیے ہر ایک کا تعاون انمول اور انمٹ ہے۔ شہیدوں اور جانبازوں کی قربانیوں کی علامت 'امر جوان جیوتی کی چمک نیتا جی سبھاش چندر بوس کے مجسمے سے مزید مزین ہوتی۔ آزاد ہند فوج اور آزاد ہندوستان کے سپاہیوں کی قربانیوں کی خوشبو مل کر ملک کی آب و ہوا کو مزید مہکائے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.