جموں ، 9 مئی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے کشیدگی کو بڑھانے کا سلسلہ جاری ہے جو اس کے لئے فائدہ بخش نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے بہتر یہی ہے کہ وہ اپنی بندوقیں خاموش کرے وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا انہوں نے کہا: پاکستان کی
طرف سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش ہو رہی ہے جس طرح جموں شہر میں ڈرون حملے کئے گئے سال 1971 کے بعد پہلی بار اس طرح جموں شہر کو نشانہ بنایا گیا ۔
ان کا کہنا تھا: لیکن ہماری دفاعی فوج ستائش کی مستحق ہے جنہوں نے ان تمام ڈرونز کو ناکام بنا دیا، خبروں کے مطابق کشمیر میں بھی اننت ناگ میں اسلحہ ڈپو کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی جس کو ناکام بنادیا گیا ۔