چنئی، 07 جولائی (یو این آئی) انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے بین الا قوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) جانے والے ہندوستانی خلا باز شوبھا نشو شکلا کو ان کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ایک طالب علم کے ڈائیلاگ پرو گرام کا انعقاد کیا ہے اسرو نے ایک بیان میں کہا کہ شوبھا نشو شکلا نے کچھ دن پہلے تریویندرم اور
لکھنو میں منعقدہ سیشنوں میں طلباء سے بات چیت کی۔ اسرو کا مقصد طالب علموں کی بات چیت کی سر گرمیوں کے ذریعے خلائی سر گرمیوں اور ٹیکنالوجی میں نوجوان ذہنوں کے تجسس کو ابھارنا ہے۔
اسرو کے وکرم سارا بھائی اسپیس سینٹر ( وی ایس ایس سی) ترویند رم کے کیمپس میں منعقدہ مکالمے میں ریاست کیرالہ کے تقریباً 200 طلباء نے حصہ لیا۔