سری ہری کو ٹا، 30 جولائی (یو این آئی) ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسر و) اور ناسا کے مشتر کہ ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ ناسا۔ اسر و سنتھیٹک ایپر چر ریڈار ( نیسار) کو آج شام 5:40 بجے سری ہری کوٹا کے ستیش دھون خلائی
مرکز سے لانچ کیا جائے گا۔
ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے جاری اس تاریخی مشن پر 1.5 ارب ڈالر سے زیادہ کی لاگت آئی ہے اور یہ زمین پر قدرتی آفات اور ماحولیاتی تبدیلیوں کی نگرانی کے طریقے میں انقلاب بر پا کرنے کے لئے تیار ہے۔