: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دہلی 25 نومبر 2025 (ذرائع) اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کا دسمبر میں ہندوستان کے طے شدہ دورہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، دہلی میں دو ہفتے قبل ہوئے دھماکے کے بعد سکیورٹی خدشات کے سبب نیتن یاہو کا یہ دورہ ملتوی کیا گیا ہے۔ مہلک دھماکے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نے دہشت گردی کے سامنے دونوں ممالک کے اٹوٹ حوصلے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردی
شہروں کو نشانہ بنا سکتی ہے، مگر مضبوط ممالک کی روح کو نہیں توڑ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عزیز دوست نریندر مودی اور ہندوستان کے بہادر عوام کے نام: سارا اور میں، اور اسرائیل کے لوگ متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس وقتِ غم و صدمے میں اسرائیل آپ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کا آخری سرکاری دورۂ ہندوستان 14 سے 19 جنوری 2018 تک چھ دنوں پر مشتمل تھا۔