: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ابوظہبی/30اکتوبر(ایجنسی) اسرائیل کی کھیل و ثقافت کی وزیر نے متحدہ عرب امارات کی جامع مسجد شیخ زائد کا دورہ کیا۔ ان کی اس دورے کی تصویریں بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ اسرائیل کے کھیل و ثقافت کی وزیر میری رجیو نے اسلامی روایات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مسجد کے دورے میں عبایا پہن رکھا تھا اور سر بھی ڈھانپ رکھا تھا۔ مسجد کے دورے کے وقت امارات کے افسران بھی ان کے ساتھ موجود
تھے۔
اسرائیل کی وزیر جوڈو ٹیم کے ہمراہ دبئی آئی تھیں جس نے یہاں ایک جوڈو مقابلے میں بھی حصہ لیا۔ اسرائیلی وزیر نے کہا کہ انھیں فخر ہے کہ وہ اسرائیل کی پہلی سینئر اہل کار ہیں جنھوں نے اس مسجد کا دورہ کیا اور اس کے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات لکھے۔ یہ تاثرات انھوں نے عبرانی زبان میں لکھے ہیں۔