: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
شکاگو/5مئی(ایجنسی) امریکا کے شہر شکاگو میں "اوبر" کمپنی کے لیے کام کرنے والے ایک ٹیکسی ڈرائیور نے ایک اسرائیلی سفارت کار کو عبرانی زبان میں بات کرنے پر اپنی گاڑی سے اتار دیا۔
امریکی وسط مغرب میں اسرائیلی نائب قونصل جنرل کے عہدے پر فائز "ایٹے مِلنر" کے مطابق وہ جمعرات کی
شام 5:30 پر اوبر کی ایک گاڑی میں سوار ہوئے۔ اس دوران مِلنر نے اپنے فون پر گفتگو کرتے ہوئے جوں ہی عبرانی زبان میں "تمہارا کیا حال ہے" کہا تو گاڑی کا ڈرائیور چِلّا کر بولا کہ "ابھی گاڑی سے نکل جاؤ"۔
مِلنر کے مطابق ڈرائیور نے انہیں آگاہ کیا کہ اس مِلنر کے عبرانی زبان میں گفتگو کرنے پر ایسا کیا۔