انقره ، 14 جون (یو این آئی) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ایران پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے ، ان حملوں کو علاقائی اور عالمی استحکام کو خطرے میں ڈالنے والی ایک خطر ناک چال قرار دیا ہے۔
جمعہ کے روز اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں ایردوان نے کہا، اسرائیل نے آج صبح ہمارے خطے، خاص طور پر غزہ، کو
خون، آنسوؤں اور عدم استحکام میں ڈبونے کی اپنی حکمت عملی کو ایک بہت ہی خطر ناک سطح تک پہنچادیا ہے۔
انہوں نے ایران پر حملوں کو ایک واضح اشتعال انگیزی قرار دیا جو بین الا قوامی قانون کو نظر انداز کرتی ہے، اور کہا کہ یہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب جوہری مذاکرات میں تیزی آئی ہے اور غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں پر بین الا قوامی دباؤ بڑھ رہا ہے۔