: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دہلی 6 مارچ 2026 (اعتماد نیوز) اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے قدیم شہر میں واقع مسجد اقصیٰ میں آج جمعے کی نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد
کر دی ہے۔ اسرائیلی سول ایڈمنسٹریشن کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل ہشام ابراہیم نے اسرائیلی فوج کے پلیٹ فارم المنسق کے ذریعے اعلان کیا کہ ایران کی جانب سے ممکنہ جوابی حملوں کے خدشات کے باعث سیکیورٹی اقدامات سخت کیے جا رہے ہیں۔