سری نگر ، 21 جون (یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے مشرق وسطیٰ کی بڑھتی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اسرائیل اور ایران جلد ایک دوسرے پر حملے بند کریں گے اور معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔ گاندربل میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے
کہا، ہم صرف دعا اور امید ہی کر سکتے ہیں کہ یہ جنگ جلد ختم ہو۔ جو کچھ ہو رہا ہے وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، صور تحال انتہائی خراب ہے۔
انہوں نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حالیہ حملے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق ایران جوہری ہتھیار کے حصول کے قریب نہیں ہے ، پھر اسرائیل نے حملہ کیوں کیا؟