: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 16 جنوری (ذرائع) سابق ایم ایل اے اور سینئر بی جے پی لیڈر ایٹالہ راجندر ایک بار پھر خبروں میں ہیں کہ وہ لوک سبھا انتخابات سے قبل بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کانگریس پارٹی نے ایٹالہ کو کریم نگر لوک سبھا ٹکٹ کی
پیشکش کی ہے تاکہ ان کے سخت حریف اور کریم نگر کے ایم پی بنڈی سنجے کو شکست دی جاسکے۔ چونکہ کریم نگر لوک سبھا حلقہ کے تحت آنے والی اسمبلی سیٹوں میں کانگریس نے اکثریت حاصل کی ہے، اس لیے پارٹی کا خیال تھا کہ اگر ایٹالہ جیسے مقبول لیڈر اس سیٹ سے انتخاب لڑیں تو وہ آسانی سے جیت درج کر سکتے ہیں۔