: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بغداد/29ستمبر(ایجنسی) عراق کے فیشن کی دنیا میں سب سے مشہور نام اور ماڈل tara-fares تارا فاریس کو گولی مارک ہلاک کردیا گیا،
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 سالہ تارا پر اس وقت قاتلانہ حملہ کیا گیا جب وہ گاڑی میں سوار ہو کر اپنے رشتہ داروں کے پاس جارہی تھیں کہ راستے میں مسلح افراد نے ان پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔
مقتولہ کی لاش بعد ازاں بغداد کے شیخ زید اسپتال منتقل کی گئی جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ انہیں 3 گولیاں لگیں جس سے ان کی موت موقع پر ہی ہوگئی تھی۔ عراقی وزارت داخلہ نے معروف ماڈل کی اندوہناک واقعے میں موت کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور پولیس نے ابتدائی شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">تارا فاریس کی موت نے نہ صرف ان کے رشتہ داروں کو غمگین کردیا بلکہ سوشل میڈیا پر لاکھوں فالورز بھی افسردہ ہیں۔ فاریس کے صرف انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 27 لاکھ سے زائد ہے، مقتولہ عراقی کردستان کے صدر مقام اربیل میں مقیم تھیں تاہم وہ تواتر سے بغداد آتی جاتی تھیں۔